گرام

( گِرام )
{ گِرام }
( انگریزی )

تفصیلات


Gram  گِرام

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٨ء کو "تحفۂ سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : گِرامْز [گِرامْز]
جمع غیر ندائی   : گِراموں [گِرا + موں (و مجہول)]
١ - وزن کرنے کا ایک انگریزی پیمانہ، ایک مکعب سنٹی میٹر مقطر پانی کا وزن جب وہ کامل کثافت رکھتا ہو اور خلا میں تولا جائے۔
"وزن کی اکائی گرام ہے روزمرہ زندگی میں گرام اور کلو گرام کے باٹ استعمال ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٨ء، ریاضی (چوتھی جماعت کے لیے)، ٩٣ )