اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - [ مؤنث ] ایک قسم کی مٹھائی جو منہ میں رکھتے ہی گھل جاتی ہے۔
گپ چپ کا مزا یار ملا کم سخنی سے بنتی ہے مٹھائی تری شیریں دینی سے
( ١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٢٤٣ )
٢ - خاموشی۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ)
٣ - [ مذکر ] لڑکوں کا ایک کھیل جس میں ایک لڑکا منہ بند کر کے اپنے کلے پھلا لیتا ہے اور دوسرا دونوں ہاتھوں کو اس کے کلوں پر اس طرح سے مارتا ہے کہ اس کے منہ سے بے اختیار آواز نکلتی ہے۔
"گپ چپ کا کھیل سب نے کھیلا ہو گا۔"
( ١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ١٤ )
٤ - ایک کھلونے کا نام جو کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ)