جزع

( جَزَع )
{ جَزَع }
( عربی )

تفصیلات


جزع  جَزَع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ناشکیبائی، بے صبری۔
"یہ آنسو بے صبری اور ناشکیبائی اور جزع کی وجہ سے نہیں بہتے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٦٣:١ )