جزائے خیر

( جَزائے خَیر )
{ جَزا + اے + خَیر (یائے لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جزا' کے آخر پر الف ہونے کی وجہ سے ہمزہ زائد لگا کر کسرۂ صفت لگایا گیا اور پھر اسے یائے مجہول میں بدل کر عربی اسم 'خیر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء میں "خزینہ خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - اچھا بدلا، عوض، (اچھے کام اور نیکی کا) صلہ، ثمر۔
"اللہ تعالٰی مؤلف موصوف کو جزائے خیر عطا فرمائے۔"      ( ١٩٠٢ء، ارمغان آزاد، ١٧٦ )
  • Good returns
  • beneficial reward