عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جز' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی حرف نفی 'لا' اور اسم صفت'ینفک' پر مشتمل ترکیب 'لاینفک' لگانے سے مرکب توصیفی 'جز لاینفک' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ایسا حصہ یا جز جو اپنے کل سے الگ نہ کیا جا سکے۔
"یونانی : لاطینی . در آئے ہیں ہماری زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں یہ نہ پائے جاتے ہوں یہ اردو زبان و ادب کا جز لاینفک بن چکے ہیں۔"
( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٧٨ )