جزئی

( جُزْئی )
{ جُز + ای }
( عربی )

تفصیلات


جزء  جزء  جُزْئی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جزء' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جزئی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء میں "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
جمع   : جُزْئِیات [جُز + اِیات]
١ - جزء سے منسوب یا متعلق (کل کی ضد)۔
 بجز الفاظ کے حاوی نہیں کلی پہ کام ان کے یہ خود جزئی ہیں لیکن گیت کلی کا سناتے ہیں      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٨١:٣ )
٢ - تفصیلی، چھوٹے چھوٹے (واقعات وغیرہ)۔
"پوری سلطنت کی تاریخ لکھنے والے ایک بعید صوبے کی جزئی اطلاعات جمع نہیں کرتے تھے۔"      ( ١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٩٥:١ )
٣ - گھوڑوں کا ایک رنگ۔
"رنگ گھوڑوں کے . بہت سے ہیں . جزئی، سنوانی، مرگا۔"      ( ١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٧٣ )
  • relating to a part or portion
  • partial
  • impart
  • few;  particular;  trivial
  • petty