جغرافیائی

( جُغْرافِیائی )
{ جُغ + را + فِیا + ای }
( یونانی )

تفصیلات


جُغْرافِیَہ  جُغْرافِیائی

عربی کے واسطے سے اردو میں ماخوذ یونانی الاصل اسم 'جغرافیہ' کے آخری حرف 'ہ' کو 'الف' سے بدل کر 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'جغرافیائی' بنا۔ ١٨٧٣ء میں "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جغرافیہ سے منسوب یا متعلق۔
"مزاج و ماحول، موروثی خصوصیات اور جغرافیائی اثرات سے کماحقہ واقفیت پیدا کرے۔"      ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٩ )
٢ - جغرافیہ کا عالم، جغرافیہ دان۔
"اسے عہد ماضی کا سب سے بڑا جغرافی تسلیم کرنا پڑے گا۔"      ( ١٩٥٩ء، مقدمہ تاریخ سائنس،١، ٥٥٢:٢ )
  • Geographic