دل گداز

( دِل گُداز )
{ دِل + گُداز }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دل' کے ساتھ 'گدافتن' مصدر سے فعل امر 'گداز' بطور اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٢٧ء کو "مطلع انوار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - دل کو نرم کرنے والا؛ درد انگیز۔
"طے پایا کہ برسوں ہم ڈرائیوان میں ایک روسی فلم دیکھنے جائیں گے جو عشق و محبت کی دل گداز داستان تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٣٠٨ )
  • Heart-dissolving
  • heart-melting
  • pitiful