تفصیلات
فارسی زبان سے اسم جامد 'دل' کے ساتھ فارسی سے لفظ 'شاد' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی
١ - خوش، بشاش، مسرور۔
تھے وہ دل بستہ کہ دل شاد نہ ہونے پائے خوش چمن میں بھی چمن زاد نہ ہونے پائے
( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ١٧٤ )
- rejoiced at heart
- cheerful
- gay