دل چسپی

( دِل چَسْپی )
{ دِل + چَس + پی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دل' کے ساتھ 'چسپیدن' مصدر سے فعل امر 'چسپ' لگا کر آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠٠ء کو "ذکر حبیب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - شوق، رغبت، لگاؤ، دلبستگی۔
"عام آدمی کو خالص زبان کے نظریہ سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔"      ( ١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ٩٤ )
  • Delightfulness