دل برداشتہ

( دِل بَرْداشْتَہ )
{ دِل + بَر + داش + تَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دل' کے ساتھ فارسی مصدر 'برداشتن' سے حالیہ تمام 'برداشتہ' لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - وہ جس کا دل کسی امر یا شے سے اچاٹ ہو جائے، اکتایا ہوا، بے زار۔
"برصغیر کے سارے مسلمانوں کو زبان کے مسئلے نے دل برداشتہ کر دیا۔"      ( ١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازع، ٢٣١ )
  • Having the heart turned (from) or set (against)
  • averse (to)
  • indifferent(to)
  • dissatisfied
  • disgusted(with).