ابھارنا

( اُبھارْنا )
{ اُبھار + نا }
( سنسکرت، پراکرت )

تفصیلات


اُبھار  اُبھارْنا

پراکرت یا سنسکرت زبان کے لفظ 'ابھار' کے ساتھ 'نا' بطور لاحقۂ مصدر لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨١٣ء کو جسونت سنگھ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔ (مجموعہ "پروانہ" میں)

فعل متعدی
١ - سطح سے اوپر اٹھانا، اونچا کرنا۔     
 بے سود ہے کبر، ہیچ سب مستی ہے سر مہر اٹھاتے ہیں یاں پستی ہے     رجوع کریں:   ( ١٩١٠ء، کلام مہر، سورج نراین، ١١٦:٢ )
٢ - پھلانا، تاننا۔
 شاخوں پہ پرندے تھے، جھٹکتے ہوئے شہپر لہروں میں بطیں اپنے ابھارے ہوئے سینے      ( ١٩٤٠ء، سیف و سبو، ٨٦ )
٣ - اکسانا، شہہ دینا، جوش دلانا۔
"مسیحی اسقف میرے خلاف لوگوں کو ابھارتے ہیں۔"      ( ١٩١٩ء، جویاے حق، ٢٩٢:٢ )
٤ - تقویت دینا، سہارا دینا
 ہمت جواب دیتی ہے جب راہ عشق میں کیا کیا ابھارتی ہے تری آرزو مجھے      ( ١٩١٥ء، جان سخن، ١٩٨ )
٥ - ترقی دینا، پست یا دبی ہوئی حالت سے نکالنا۔
"اپنی قوت اور کندھے کے زور سے اپنی قوم کو پستی اور ذلت سے نکال کر دنیا میں ابھارا۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١١ )
٦ - ترغیب دینا، تحریص دلانا
"بس ان کے ابھار کے پانچ چار پرچے منگوائوں گا اور مزے سے دیکھوں گا۔"      کسی نے کچھ ان کو ابھارا تو ہوتا نہ آتے نہ آتے، یہاں آتے آتے ( ١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٦،٤٤:٩ )
٧ - اغوا کرنا، بھگا لے جانا، اٹھایا اڑا لے جانا، کھینچ لانا۔
 پاوں میں مجنوں کے تو طاقت نہیں اے کودکو موسم گل کی ہوا تم کو ابھارے شہر سے      ( ١٨٢٦ء، آتش، کلیات، ١٧٢ )
٨ - پانی کی گہرائی سے سطح پر لانا، اچھالنا، ترانا۔
"ڈوبتی ہوئی ناو کو ابھار لیا۔"      ( ١٩١١ء، محاکمہ مرکز اردو، ١٦ )
٩ - فروغ دینا، چمکانا
 جبہ سائی نے ابھارا نور دل کو اس قدر سنگ در پہ ان کے لودے اٹھی پیشانی مری      ( ١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، گلکدہ عزیز، ١٣٥ )
١٠ - نمایاں کرنا، واضح کرنا۔
"امر زیر بحث ابھار کر دکھایا گیا تھا۔"      ( ١٩١٧ء، مکاتیب مہدی، ١٢ )
١١ - (اٹکی یا دبی ہوئی چیز کو) نکال پھینکنا، باہر کرنا
 چٹکیوں سے بھی تری جی کی کھٹک مٹ جاتی یوں ہی بیٹھے ہوئے کانٹے کو ابھارا ہوتا      ( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، آرزو، ٦ )
  • To raise up
  • plump up;  to take up
  • lift;  to cause to be unladen
  • to unlade(a cart or boat);  to discharge (cargo)
  • unship;  to remove
  • bear away
  • carry off
  • run away with;  to steal
  • kidnap;  to rouse
  • stir up
  • incite
  • excite
  • instigate
  • induce
  • persuade;  to raise up
  • place beyond the reach of danger or harm;  to save
  • rescue
  • deliver from trouble of any kind
  • release
  • liberate
  • set free