عربی زبان سے مشتق اسم 'طبقہ' کے آخر پر ہمزہ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'خواص' لگانے سے مرکب 'طبقۂ خواص' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٨٨ء، کو "نگار" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - خاص لوگوں کا گروہ، وہ لوگ جنہیں علم و فضل یا اثر و اقتدار وغیرہ کی بنا پر عام لوگوں سے امتیاز حاصل ہو۔
"انتقادیات میں مسلمہ اصول مان لیا گیا ہے کہ جس وقت سوال صرف ذوق کا پیدا ہو گا تو ہمیں طبقۂ خواص کو سامنے رکھنا پڑے گا۔"
( ١٩٨٨ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ١٥١ )