انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'رومان' کے آخر پر 'یت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا (اردو کے قاعدے سے) اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٨٥ء میں "اردو ادب کی تحریکیں" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - یورپ کی ایک ادبی اور فنی تحریک یا اس کا اسلوب جس میں تخیل اور جذبات کا زور ہوتا ہے اور نفس مضمون کو ہئیت یا طرز ادا پر ترجیح دی جاتی ہے۔ (کلاسیکیت کی ضد)۔
"رومانیت کی ابتدا بالعموم ایک ایسے شخص سے منسوب ہوتی ہے جسکی ذہانت کو اس کے عہد نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔"
( ١٩٨٥ء، اردو ادب کی تحریکیں، ١٠٣ )