اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - معاشقہ، عشق، محبت کا معاملہ۔
"کسی کی تڑپتی ہوئی انگلیاں بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ پیانو پر رومانس کا انترا بجا رہی تھیں۔"
( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٤٢٢ )
٢ - داستان، قصہ، قرونِ وسطٰی کی رزمیہ داستان، جنگ نامہ۔
"رومانس بمعنی داستان مستعمل ہے۔"
( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٧٤ )
٣ - [ ادب ] ایسا قصہ یا ادب پارہ جس میں کسی سورما کی مہمات کا ذکر ہو یا جس میں خلافِ قیاس واقعات نہایت پر تکلف زبان میں بیان کئے گئے ہوں۔"
"قرونِ وسطٰی تک رومانس کے تصور میں اتنی وسعت پیدا ہو چکی تھی کہ اس کے لیے منظوم ہونا شرط نہیں رہا تھا۔"
( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٩١ )
٤ - [ لسانیات ] ان زبانوں میں کوئی زبان جو قدیم فرانس، سپین وغیرہ میں بولی جاتی تھی نیز وہ زبانیں جو لاطینی سے نکلی ہیں، لاطینی زبانیں، رومانی زبانیں۔ (ماخوذ: کشاف تنقیدی اصطلاحات)