ریونیو بورڈ

( رَیْوِنِیُو بورڈ )
{ رَے (یائے لین) + وِیِنوُ + بورْڈ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'ریونیو' کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ ایک اسم جمع 'بورڈ' کو ملا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٠٣ میں "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مذکر - واحد )
١ - صیغۂ مال کا ایک اعلٰی محکمہ، ٹیکسوں کے ذریعے وصول ہونے والی آمدنی کا حساب کتاب رکھنے کا ادارہ، حکومت کی مالیات کا حساب کتاب رکھنے کا محکمہ، ٹیکسوں سے متعلق احکامات جاری کرنے والا محکمہ۔
"اسی اثنا میں اول بار انکم ٹیکس ایکٹ جاری ہوا۔ سرولیم میور نے جو ان دنوں ریونیو بورڈ کے سینئر ممبر تھے میر ناصر علی خان سے اس کے اردو ترجمے کی فرمائش کی۔"      ( ١٩٠٣ء، لیکچروں کا مجموعہ، ٤٢٨:٢ )