عربی سے مشتق اسم 'رویت' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'ہلال' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی 'رویت ہلال' بنا۔ جس میں انگریزی سے ماخوذ اسم 'کمیٹی' کا اضافہ کرکے مرکب بنایا گیا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٠ء میں "جنگ کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔