رویت ہلال

( رُویَتِ ہِلال )
{ رُو + یَتے + ہِلال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'رویت' کو کسرہ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'ہلال' کے ساتھ ملا کر مرکب اضافی بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء میں "صنم خانہ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - چاند دکھائی دینا، چاند رات، پہلی تاریخ کا چاند دیکھنا، نیا چاند نظر آنا۔
"اگر ایک مسلمان بھی رویت ہلال کی گواہی دے گا تو شہر کے تمام مسلمانوں پر روزہ فرض ہو جائے گا۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٧٤:١ )