تفصیلات
عربی زبان سے مشتق اسم 'رونق' کے ساتھ اسی زبان سے مشتق اسم ظرفِ مکاں 'محفل' کسرۂ اضافت کے ذریعے ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٩ء میں "مقالاتِ حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بزم کی زینت، مجلس کے لیے سامانِ لطف اندوزی۔
"جتنے مسخرے اور رونقِ محفل پاؤ گے اسی قوم کے ہو جاؤ گے۔"
( ١٨٧٩ء، مقالاتِ حالی، ١٧:١ )
٢ - [ کنایۃ ] حُقّہ۔ (فرہنگ اثر؛ نوراللغات)