رومن رسم الخط

( رومَن رَسْمُ الْخَط )
{ رو (و مجہول) + مَن + رَس + مُل (ا غیر ملفوظ) + خَط }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم کو عربی مرکب رسم الخط (جس میں عربی سے مشتق اسم 'رسم' کو حرف تخصیص 'ال' کے ذریعے ایک دیگر عربی اسم 'خط' کے ساتھ ملا کر مرکب اضافی بنایا گیا) کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جس میں رومن صفت اور رسم الخط موصوف ہے۔ ١٩٣٧ء کو "ادب اور انقلاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - رومن اردو: اردو جو انگریزی حروف میں لکھی گئی ہو۔     
"آپ نے رومن رسم الخط بھی رائج کرنے کی کوشش کی مگر اسے ہماری قوم نے قبول نہیں کیا۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٨٤ء، تنقید و تفہیم، ٢١ )
  • Roman Urdu