رومن کیتھولک

( رومَن کَیتھولِک )
{ رو (و مجہول) + مَن + کَے (ی لین) + تھو (و مجہول) + لِک }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'رومن' کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'کیتھولک' ملانے سے مرکب توصیفی بنا جس میں رومن صفت اور کیتھولک موصوف ہے اردو میں بطور صفت اور شاذ بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء میں "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - عیسائیوں میں روما کی کلیسا کا مذہب یا اس کا پیرو جو حضرت عیسٰیؑ اور حضرت مریمؑ کی تصویروں یا بتوں کی پرستش بھی جائز سمجھتا ہے۔
"انگریزوں میں مذہبی تعصب اس درجہ کا ہے کہ رومن کیتھولک عقیدے کے لارڈ رپن گورنر جنرل مقرر ہو کر آئے تو ایک غل سا مچ گیا۔"      ( ١٨٨٨ء، لیکچروں کا مجموعہ، ١٢٥:١ )
٢ - [ اسم ]  روما کی کلیسا کا پیرو۔
"وہ عام رومن کیتھولک عورتوں کی مانند بے انتہا مذہبی اور خوش عقیدہ تھی۔"      ( ١٩٦٧ء، جلاوطن، ١١٣ )
  • Roman Catholic