رومن امپائر

( رومَن اِمْپائِر )
{ رو (و مجہول) + مَن + اِم + پا + اِر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'رومن' کو اسی زبان سے ایک دوسرے اسم 'امپائر' کےساتھ ملا کر مرکب توصیفی بنایا گیا جس میں رومن صفت اور امپائر موصوف ہے اردو مبں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٢ء میں "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - روما کی قدیم سلطنت جو آگسٹس نے 27 قبل مسیح میں قائم کی اور بعد میں 395ء میں دوحصوں لاطینی اور یونانی سلطنتوں میں تقسیم ہو گئی اور آخرِ کار 1806ء میں اس کا مکمل خاتمہ ہو گیا۔
"رومن امپائر کی ماتحتی میں مذہبی مناصب کے لیے گشت و خون ایک عام و معمولی واقعہ تھا۔"      ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٢٨:٤ )
  • Roman Empire