رونی صورت

( رونی صُورَت )
{ رو (و مجہول) + نی + صُو + رَت }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسمِ صفت 'رونا' کی تانیث 'رونی' کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم 'صورت' ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - روتی بسورتی صورت، غم زدہ چہرہ۔
"ہنس مکھ چہرہ رونی صورت نقاب میں انہیں اچھا معلوم نہیں ہوتا تھا۔"      ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٣٠٩:٢٠ )
صفت نسبتی
١ - ایسا شخص جو ہر وقت رنجیدہ سا رہتا ہو، غم زدہ اور پژمردہ چہرے والا۔
 مگر یہاں تو ہر اک شخص رونی صورت ہے کسی کو ذاتی تکدّر کسی کو وحشت ہے      ( ١٩٣٣ء، ذوالنورین، ٢٧ )