رونگٹا

( رُونْگْٹا )
{ رُونْگ (نون غنہ) + ٹا }
( سنسکرت )

تفصیلات


رومک  رُونْگْٹا

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ (سنسکرت میں 'رومک' کے آخر 'ٹا' بطور لاحقۂ تکبیر لگانے سے بنا تھا)۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٨ء میں "کلیات انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : رُونْگْٹے [رُونْگ (نون غنہ) + ٹے]
جمع   : رُونْگْٹے [رُونْگ (نون غنہ) + ٹے]
جمع غیر ندائی   : رُونْگْٹوں [رُونْگ (نون غنہ) + ٹوں (و مجہول)]
١ - رُواں، باریک بال جو بدن کے کسی حصے پر بھی ہو۔
"نیک عالی خاندان اس کا رونگٹا غیر مرد نے آنکھ سے نہ دیکھا ہو گا۔"      ( ١٩٢٤ء، اختری بیگم، ٢٧٢ )
  • the short hairs of the body