قہوہ خانہ

( قَہْوَہ خانَہ )
{ قَہ + وَہ + خا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'قہوہ' کے ساتھ فارسی اسم ظرف مکان 'خانہ' بطور لاحقہ ظرفیت لگانے سے مرکب 'قہوہ خانہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٦ء کو "حیات سعدی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - قہوہ پینے پلانے کی جگہ، قہوہ فروشوں کا ٹھکانہ، ایسی جگہ جہاں قہوہ پیتے اور گپ شپ اڑاتے ہیں۔
"قہوہ خانے جہاں سرکاری ملازم اوقات کار میں بھی گپ شپ کرتے رہتے تھے، سنسان پڑ گئے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٤٨ )