گنجفہ

( گَنْجِفَہ )
{ گَن + جِفَہ }
( فارسی )

تفصیلات


اسم نکرہ
١ - ایک کھیل جو تاش کے پتوں کی طرح کھیلا جاتا ہے، اس کا پتا تاش کے برخلاف گول گتے کی شکل اور اوسط درجے میں رپے سے ڈیوڑھا یا سوایا ہوتا ہے، گنجفے کی آٹھ بازیاں (رنگ) اور چھیانوے پتے ہوتے ہیں اور تین کھلاڑیوں میں کھیلا جاتا ہے آٹھ بازیوں میں چار بڑی اور چار چھوٹی بازیاں کہلاتی ہیں، بڑی بازیوں کے نام تاج، سفید، شمشیر اور غلام ہیں، چھوٹی بازیوں کے نام چنگ، سرخ، قماش اور برات ہیں، تاج کا میر ماہتاب اور سرخ کا میر آفتاب کہلاتا ہے جو اصطلاحاً رات اور دن کے کھیل کے میر کہلاتے ہیں۔