عربی زبان سے مشتق اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں حقیقی معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : قِنْدِیلوں [قِن + دی + لوں (و مجہول)]
١ - شیشے کا بنا ہوا ایک ظرف، جس میں بتی روشن کر کے زنجیر سے لٹکا دیتے ہیں، ایک قسم کا فانوس جس میں چراغ جلا کر لٹکاتے ہیں نیز کاغذ سے منڈھے ہوئے فانوس جو عموماً محرم میں تعزیوں اور سبیلوں پر لٹکاتے ہیں، چراغ، وہ ظرف جس میں چراغ جلاتے ہیں؛ وہ ظرف جس میں تیر رکھتے ہیں۔