عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی اسم 'قوت' بطور موصوف اور 'ارادی' بطور صفت لگایا۔ عربی کے اسم ارادہ سے 'ہ' حذف کر کے 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "جنگل میں منگل" میں مستعمل ملتا ہے۔