قوت مدافعت

( قُوَّتِ مُدافِعَت )
{ قُوْ + وَتے + مُدا + فِعَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'قوت' بطور مضاف کے ساتھ عربی ہی کا اسم 'مدافعت' مضاف الیہ کے طور پر لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں اسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "کھوئے ہوؤں کی جستجو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ طب ]  قوت دافعہ، جسم کی وہ قوت جو مرض کو دفع کرتی ہے وہ قوت جو فضلات کو بدن سے نکال دیتی ہے۔
"اس نے میری قوت مدافعت یکسر ختم کر دی ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، کھوئے ہوؤں کی جستجو، ٩ )