قوت بخش

( قُوَّت بَخْش )
{ قُوْ + وَت + بَخْش }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'قوت' کے ساتھ فارسی زبان کے مصدر 'بخشودن' کا صیغہ امر 'بخش' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٦ء کو "کلیات آتش" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - تقویت پہنچانے والا، طاقت دینے والا۔
 بوسہ اس لب کا ہے قوت بخش روحِ ناتواں ایسی یاقوتی میسر ہو تو کھایا چاہیے      ( ١٨٤٦ء، کلیاتِ آتش، ٢٤ )