طیارہ بردار

( طَیّارَہ بَرْدار )
{ طَیْ + یا + رَہ + بَر + دار }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طیّارہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'برداشتن' سے فعل امر 'بردار' لگانے سے مرکب 'طیارہ بردار' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے "انگریزی اردو فوجی فرہنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ بڑا بحری جنگی جہاز جو طیّاروں کو ساتھ لے کر چلے اور جس میں ان کے اڑنے اور اترنے کے لیے مسطّح جگہ ہو۔ (انگریزی اردو فوجی فرہنگ، 2)