طویل المدت

( طَوِیلُ الْمُدَّت )
{ طَوی + لُل (اغیر ملفوظ) + مُد + دَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں دو اسما کے درمیان 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "سندھ کا مقدمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - لمبے عرصہ کا، انتہائی مدت کا، عرصہ دراز پر محیط، دیر تک رہنے والا۔
"مسلسل اور طویل المدت اثرات فرد کو شخصیت سے آراستہ و پیراستہ کرتے ہیں۔"      ( ١٩٨٧ء، غزل اور غزل کی تعلیم، ٨١ )