طہ

( طٰہٰ )
{ طا + حا (ا بشکل ی) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - قرآن کی سورۃ کا نام جو اس لفظ سے شروع ہوتی ہے۔
"سورۃ طٰہٰ مکیہ ہے، اس میں آٹھ رکوع ہیں ایک سوپینتیس آیتیں اور ایک ہزار چھ سو اکتالیس کلمے اور پانچ ہزار دو سو بیالییس حروف ہیں۔"      ( ١٩١١ء، تفسیر قرآن الحیکم، مولانا محمد نعیم الدین مراد آبادی، ٥٠٠ )
٢ - رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطاب (اللہ تعالٰی کی طرف سے)۔
 کبھی یٰسین و مبشر کبھی طٰہٰ لکھوں زندہ جب تک رہوں نعتِ شہ والا لکھوں      ( ١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٢٧ )