طہارت پسند

( طَہارَت پَسَنْد )
{ طَہا + رَت + پَسَنْد }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طہارت' کے ساتھ فارسی مصدر 'پسندیدن' سے حاصل مصدر 'پسند' لگانے سے مرکب 'طہارت پسند' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "فکشن فن اور فلسفہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - پاکیزگی پسند کرنے والا، پاک و صاف رہنے والا۔
"طہارت پسندوں کی پلستر بازی سب سے مضر علاج ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، فکشن فن اور فلسفہ، ١٩٨ )