طویل العمر

( طَوِیلُ الْعُمْر )
{ طَوی + لُل (ا غیر ملفوظ) + عُمْر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں دو اسما کے درمیان 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "احسن الکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - زیادہ عمر کا، بڑی عمر کا۔
"ادبا میں یہ ہم آہنگی جتنی زیادہ اور دیرپا ہو گی تحریک اتنی ہی توانا، ہمہ گیر اور طویل العمر ہو گی۔"      ( ١٩٨٣ء، اردو ادب کی تحریکیں، ٦٣ )