رہبر کامل

( رَہْبَرِ کامِل )
{ رَہ + بَرے + کا + مِل }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رہبر' کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسمِ صفت 'کامل' کو کسرۂ صفت کے ذریعے ملا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٢٤ء میں صفی لکھنوی کے "صحیفۃ القوم" میں مستعمل ملتا ہے۔ (بحوالہ مہذب اللغات)

صفت ذاتی ( واحد )
١ - صحیح راستے پر لے جانے والا، سچا رہنما۔
 رہبر کامل کے ہاتھوں میں عنانِ قوم ہو روز افزوں مجمع دانشورانِ قوم ہو      ( ١٨٢٤ء، صفی لکھنوی، صحیفۃ القوم (مہذب اللغات) )