رہنا مصدر سے فعل امر 'رہ' کے آگے 'ا' لگانے سے حالیہ تمام 'رہا' بنا جس کے ساتھ سہنا مصدر سے فعل امر 'سہہ' کے آگے 'ا' لگا کر بنایا گیا حالیہ تمام 'سہا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً سب سے پہلے ١٨١٠ء میں "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔ اس کی تانیث 'رہی سہی' بھی مستعمل ہے۔