عربی زبان سے مشتق اسم 'ظاہری' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'مطابقت' لگانے سے مرکب 'ظاہری مطابقت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء کو "معارف القرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔
"ایسے اوقات میں نماز پڑھنے کو حرام کر دیا گیا جن میں مشرکین اور کفار اپنے معبودوں کی عبادت کیا کرتے تھے کہ یہ ظاہری مطابقت کسی وقت شرک کا ذریعہ نہ بن جائے۔"
( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ١٣١:١ )