ظاہری حرکت

( ظاہِری حَرْکَت )
{ ظا + ہِری + حَرْ + کَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ظاہری' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'حرکت' ملنے سے مرکب 'ظاہری حرکت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٩ء کو "نفسیات کی بنیادیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث )
١ - [ نفسیات ]  نمایاں ذہنی تحریک یا حرکت۔
"غیر مسلسل مہیجوں کا ایک تواتر حرکت کا ادراک پیدا کر دیتا ہے . جسے اصطلاحاً گردش نمائی یا ظاہری حرکت کہتے ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٣٤٩ )