ظالم سماج

( ظالِم سَماج )
{ ظا + لِم + سَماج }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ظالم' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سماج' لگانے سے مرکب 'ظالم سماج' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٨ء کو "خمارِ گندم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - سنگدل معاشرہ، بے رحم سوسائٹی، ظلم کرنے والا معاشرہ، ناانصافی کرنے والے لوگ، دل آزاری کرنے والے افراد؛ (مجازاً) مخالفت، مزاحمت۔
"راستے میں ظالم سماج کئی بار آتا ہے لیکن ہر دفعہ منہ کی کھاتا ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، ابنِ انشا، خمارِ گندم، ٤٩ )