ظل ہما

( ظِلِّ ہُما )
{ ظِل + لے + ہُما }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ظل' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم 'ہما' لگانے سے مرکب 'ظلّ ہُما' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ہما نام کے پرند کا سایہ، کہتے ہیں کہ جس شخص پر یہ سایہ پڑ جائے اسے بادشاہی مل جائے۔
 کیا ممنون اس کے سایۂ دامانِ رحمت نے نہیں احساں اٹھا سکتے ہم اے ظلِ ہما تیرا      ( ١٩٢٣ء، دیوان جگر، ١١:١ )