ظرف نظر

( ظَرْفِ نَظَر )
{ ظَر + فے + نَظَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ظرف' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'نظر' لگانے سے مرکب 'ظرفِ نظر' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٣ء کو "حصارِ انا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دیکھنے کا حوصلہ، دیکھنے کی ہمّت۔
 ظرف نظر تو پیدا کریں پہلے آئینے پھر پردہ و حجاب اٹھائیں تمام رات      ( ١٩٨٣ء، حصارِ انا، ١٧٤ )