ظرف زمان

( ظَرْفِ زَمان )
{ ظَر + فے + زَمان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ظرف' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی سے مشتق اسم 'زمان' لگانے سے مرکب 'ظرفِ زمان' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٤ء کو "اساس اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
١ - وہ اسم ظرف جو زمانے پر دلالت کرے مثلاً صبح، شام۔
"اسم ظرف دو قسم کا ہوتا ہے . دوسرا وہ جو وقت کو بتلائے اس کو ظرف زماں کہتے ہیں۔"      ( ١٩٣٤ء، اساسِ اُردو، ٢٨ )