عربی سے مشتق اسم 'شیخ' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم علم 'چلی' ملنے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیاتِ میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ مجازا ] احمق، مسخرا، خیالی دنیا میں رہنے والا۔
"خان صاحب جو . اپنی زندگی شیخ چلّی کی حیثیت سے بسر کر رہے ہیں، امراو رؤسا حکام اور انگریز ان کو محض ہنسی اڑانے کو اپنے جلسوں میں بلاتے ہیں۔"
( ١٩٢٩ء، تمغۂ شیطانی، ٨٤ )