عربی میں اسم علم ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "دقائق الایمان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - (لفظاً) اللہ کا عطیہ؛ ایک ییغمبر کا نام جو حضرت آدم علیہ السلام کے تیسرے صاحبزادے تھے چونکہ قابیل کے ہاتھوں ہابیل کا قتل ہو گیا تھا چنانچہ اللہ تعالٰی نے اس کے نعم البدل کے طور پر انہیں عطا کیا۔
"شیت حضرت آدم کے چہیتے بیٹے تھے۔"
( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلو پیڈیا، ٩٨٤ )