عربی زبان سے مرکبِ اضافی ہے۔ عربی میں اسم 'شیخ' کے بعد 'ال' بطور حرفِ تخصیص بڑھا کر عربی اسم مؤنث 'جامعہ' ملنے سے مرکب بنا۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "احسن الکلام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔