گراؤنڈ فلور

( گِراؤُنْڈ فِلور )
{ گِرا + اُونْڈ (ن غنہ) + فِلور (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'گراونڈ' اور 'فلور' کو ملانے سے مرکب 'گراونڈ فلور' بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "میرے بھی صنم خانے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مکان کی سب سے نچلی منزل، زمینی منزل۔
"صبح صبح اپنے گراونڈ فلور کے مشترکہ غسلخانے کی طرف بھاگا غسلخانے اندر سے بند پا کر . گالیاں دیتا گیا۔"      ( ١٩٦١ء، تیسری منزل، ٢١ )
  • Ground Floor