گراؤنڈ

( گَراؤُنْڈ )
{ گَرا + اُونْڈ (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Ground  گَراؤُنْڈ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٧ء کو "اقبال نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : گَراؤُنْڈْز [گَرا + اُونْڈْز (ن غنہ)]
١ - میدان، زمین۔
"یہ لڑکوں کا ہائی اسکول ہے۔ اس کے ساتھ ایک وسیع گراونڈ ہو گی۔"      ( ١٩٨٧ء، گلی گلی کہانیاں، ٥٤ )
٢ - [ برقیات ]  کسی برق کش کا زمین سے ملانا۔
"سوئچ کا دوسرا سرا گراونڈ نہیں کیا گیا۔"      ( ١٩٨٤ء، ماڈل کمپیوٹر بنائیے، ١٢٣ )