گردش خون

( گَرْدِشِ خُون )
{ گَر + دِشے + خُون }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گردش' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم 'خون' لگانے سے مرکب اضافی 'گردش خون' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء کو "اردو نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - رگوں میں خون کا دوڑنا، خون کی حرکت، فشار خون۔
"ذیابیطس اور گردش خون نے انہیں بے بس کر دیا تھا۔"      ( ١٩٨٩ء، اردو نامہ، لاہور، مئی، ٨ )