فارسی میں اسم خاص ہے۔ فارسی سے اردو میں بعینہ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "صنم خانۂ عشق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"حضرت حافظ نے شیراز سے ناسوت الطف کو مراد اس لیے لیا ہے کہ شیراز ان کا وطن مجاز تھا اور اس لیے کہ اس وقت شیراز میں سامانِ عیش خوب مہیا تھے۔"
( ١٩٢١ء، مصباح التعرف، ١٥٦ )